
خلائی شٹل ڈسکوری اپنے آخری مشن کے لیے بین الاقوامی خلائی سٹیشن (آئی ایس ایس) کی طرف روانہ ہو گئی ہے۔
ڈسکوری کو فلوریڈا کے کیننڈی خلائی مرکز سے پیر کے روز مقامی وقت کے مطابق صبح چھ بجکر اکیس منٹ پر روانہ کیا گیا۔
ڈسکوری ایک کنٹینر کے ذریعے خلائی سٹیشن کے لیے ضروری سامان لے کر روانہ ہوئی۔
یاد رہے کہ اس سفر کے بعد ڈسکوری شٹلز کو خلاء میں بھیجنے کا سلسلہ بند ہو جائے گا۔
اس مشن میں خلابازؤں کو چہل قدمی کے لیے تین مواقح فراہم کیے جائیں گے جس کے دوران وہ خلائی سٹیشن کی مرمت اور دوسرے تجربات کریں گے۔
یاد رہے کہ ڈسکوری کے حالیہ ٹیسٹوں میں بے قاعدگیوں کے باوجود ناسا کے خلائی مشن کی ٹیم نے ہفتے کے روز متفقہ طور پر اس مشن کی منظوری دی۔
دوسری جانب انجینئرز کا کہنا ہے اگرچہ ڈسکوری کے ٹیسٹ میں بے قاعدگیاں سامنے آئیں مگر اِن سے اس مشن میں کوئی رکاوٹ نہیں ہو گی۔
خلائئ شٹل کے مینجر مائیک موز نے بتایا ’ہم اس مشن کے بارے میں بہت پر امید ہیں۔ ہم آئی ایس ایس کے ذریعے اپنی مرضی کے مطابق کام کر سکیں گے۔‘
خلائی شٹل کے ڈائریکٹر پیٹ نکولنکو نے بتایا ’ہر چیز بہتر حالت میں ہے۔ ہماری ٹیم صحیح طرح کام کر رہی ہے۔ ہم درست راستے کی طرف جا رہے ہیں۔‘
خلا باز رِک ماسٹرایچو اور کلے اینڈرسن گاروسکوپ نامی خلائی سٹیشن میں آنے والی فنی خرابی کو دور کرنے کی کوشش کریں گے۔
ایم پی ایل ایم کے ذریعے خلائی سٹیشن میں تقریبا سات ہزار سات سو کلو گرام کارگو مہیا کیا جائے گا۔
No comments:
Post a Comment