Wednesday, 10 February 2010

گوگل کی نئی سوشل نیٹورکنگ سائٹ

گوگل نے’ بز‘ نامی ایک سوشل نیٹورکنگ سائٹ کا افتتاح کیا ہے۔

گوگل کی ای میل سروس ’جی میل‘ سے منسلک یہ سماجی نیٹورکنگ سائٹ فیس بُک اور ٹویٹر سے مقابلہ کرے گی۔ فیس بُک کی سائٹ سنہ دو ہزار چار میں شروع کی گئی تھی اور اب اس کو تقریباً چالیس کروڑ افراد استعمال کرتے ہیں اور یہ دنیا کی سب سے بڑی سوشل نیٹورکنگ سآئٹ ہے۔

توقع کی جا رہی ہے کہ جی میل استعمال کرنے والے تو ضرور ’بز‘ کا استعمال کرنا پسند کریں گے۔ اس وقت تقریباً سترہ کروڑ لوگ جی میل استعمال کرتے ہیں۔

صحافیوں کا کہنا ہے کہ یوں معلوم ہوتا ہے کہ اس سوشل نیٹورکنگ سائٹ کا افتتاح کر کے گوگل اس کوشیش میں ہے کہ انٹرنیٹ کی سماجی سرگرمیوں میں وہ فیس بک کا ڈٹ کر مقابلہ کر سکے۔

No comments:

Latest Science News

NASA Jet Propulsion Laboratory